ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوراج سنگھ چوہان مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے یو ایس پی: اوما بھارتی

شیوراج سنگھ چوہان مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے یو ایس پی: اوما بھارتی

Mon, 26 Nov 2018 10:45:13    S.O. News Service

نئی دہلی26 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو اپنی حمایت کرتے ہوئے مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا کہ چوہان ریاست میں بدھ کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے یو ایس پی ہیں۔ دگ وجے سنگھ والی قیادت کانگریس حکومت کی شکست کے بعد اوما بھارتی 2003 میں ریاست کی وزیر اعلی بنی تھیں ؛لیکن انہیں 2004 میں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ اوما بھارتی نے کہا کہ جہاں تک شیوراج سنگھ چوہان کا تعلق ہے، وہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے یو ایس پی ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی جیت کا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی حمایت میں ماحول ہے۔انہوں کہا کہ پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریاست اسمبلی انتخابات میں بھی اپنا’’وجے رتھ‘‘ جاری رکھے گی۔ ان سے پوچھا گیا کہ بی جے پی مدھیہ پردیش میں مضبوط کانگریس کا سامنا کر رہی ہے تو بھارتی نے کہا کہ کانگریس بنٹی ہوئی ہے۔ اس کے پاس ریاست کے لئے نقطہ نظر نہیں ہے۔ ریاست کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم انتخابات جیت جیت رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ مودی کی قیادت اور پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ ریاست میں پارٹی کی سب سے بڑی طاقت ور ہے ۔ غور طلب ہے کہ 2003 کے بعد شاید پہلی بار بھارتی اسمبلی انتخابات میں تشہیر کر رہی ہے۔بی جے پی ریاست میں 2003 سے اقتدار میں ہے۔ اس نے 2003 میں 173 سیٹیں جیتیں تھی تو 2008 کے انتخابات میں 144 اور 2013 کے انتخابات میں 165 نشستیں حاصل کی تھیں۔ 1994 میں ہوئے فسادات کے معاملے میں بھارتی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوا تھا جس کے بعد انہیں 2004 میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ بی جے پی سے نکال دیئے جانے کے بعد انہوں نے 2006 میں اجین میں بھارتی جن شکتی پارٹی کا قیام کیا تھا،اوما بھارتی نے 2011 میں اپنی پارٹی کا بی جے پی میں انضمام کر دیا اور 2014 میں مرکزی وزیر بنیں۔ 


Share: